Sunday, 25 May 2014

Surah Alam Nashrah Kay Faiday

Benefits of Surah Alam Nashrah

 سورہ الم نشرح کے فائدے


Benefits of Surah Alam Nashrah
15مئی2014 کے درس میں حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی  دامت برکاتہم نے قرآن پاک کی سورہ الم نشرح
کے متعلق بیان فرمایا کہ اگر بچہ کند ذہن ہو ،پڑھائی میں دلچسپی نہ لیتا ہو۔محنت سے کتراتا ہو تو یہ سورہ 7 بار معہ تسمیہ پڑھیں اول آخر درودِ ابراھیمی تین تین بار۔
یا ماں/باپ صبح وشام 21مرتبہ اول وآخر درود شریف پڑھ کر دَم کریں
جب بچہ پڑھنے بیٹھے 3 بار سورہ الم نشرح پڑھ لے تو حافظہ مضبوط ہوگا،تعلیمی ترقی ہوگی۔ مستقبل روشن ہوگا،سکول میں بچے جتنا اس سورہ کو پڑھیں گے پڑھائی میں اتنے ہی آگے ہوں گے۔
اِس کے علاوہ گردے ،مثانے اورپِتے کی پتھری کے لئے ،دِل کے بند والو،ماہواری کی بندش، بند ٹریفک کھولنے کے لیے بھی سورہ الم نشرح صبح  و شام 21 بار یا ہر نماز کے بعد 7 ،11بار پڑھ سکتے ہیں۔
گردے کی پتھری کے لئے ہر روز گردے پر ہاتھ رکھ کر 11 مرتبہ پڑھیں۔
امتحان میں کامیابی کے لئے
ہر نماز کے بعد سورہ الم نشرح 7 بار اور رات کو سوتے وقت سیدھا ہاتھ سینے پر رکھ کر 21 مرتبہ پڑھیں۔
کسی بھی قسم کی رکاوٹ دور کرنے کے لئے یا اوپر درج تمام مسائل کے حل کے لئے پڑھ کر دم بھی کر سکتے ہیں اور پانی پر دم کر کے بھی پی سکتے ہیں۔اس کی افادیت اور برکت کے لئے اول آخر تین یا سات بار درودِ اِبراھیمی ضرور پڑھیں۔اللہ پاک ہم سب کوقرآن پاک باقائدگی کے ساتھ پڑھنے اور پوری طرح اس کے فوائد حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین
(از درسِ روحانیت و امن شبِ جمعہ 15 مئی 2014)


سورہ الم نشرح کےخواص اس ویڈیو میں سنیے


video 


  -------------------------------------------------------------------

https://plus.google.com/u/0/108805496694940160680/posts   https://www.facebook.com/ubqarimagazinelahore

-------------------------------------------------------------------

Ubqari May 2014

 Ubqari March 2014

--------------------------------------------------- 

No comments:

Post a Comment